پی آئی سی واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
👁️ 98 بار دیکھا گیا
پی آئی سی واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ دل والے ہسپتال میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کےعمل سے گزرنا ہو گا۔
اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتال حملے والے کیس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، ڈاکٹرز اور وکیل دونوں ہی معاشرے کے باوقار پیشے ہیں۔ دونوں پیشوں کیساتھ گرانقدر روایات منسلک ہیں۔ معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کےعمل سے گزرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ماڈل کورٹس کے ذریعے تیز ترین انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، کورٹس نے تاثر پیدا کر دیا دو دن میں فیصلہ آنا ہے۔ ماڈل کورٹس میں کیسز منتقل کرنے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ 25 اضلاع میں کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ سینئر وکیل کے ہائیکورٹ، سپریم کورٹ میں بیک وقت کیس لگے ہوئے تھے۔ ماڈل کورٹس کے طریقہ کار پر آج تک کوئی شکایت نہیں ملی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نظام میں رہتے ہوئے انصاف کے عمل کو مختصر کیا ہے۔ 5 سال کے دوران میرے بینچ میں کوئی کیس کی سماعت ملتوی نہیں ہوئی، جو اچھا کام ہو رہا ہے اسے سپورٹ کرنا چاہیے۔ بے جا تنقید سے دل شکنی ہوتی ہے لیکن حوصلے پسند پست نہیں ہوتے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ تبدیلی وہی لاتے ہیں جو رسک لینے کے لیے تیار ہوتے ہیں، معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C