07/June/2019

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل بھیجنے کا حکم

👁️ 104 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل بھیجنے کا حکم

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل بھیجنے کا حکم

بنوں (ڈیلی اردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا مزید ریمانڈ دینے کی سی ٹی ڈی کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے محسن داوڑ کو سیکیورٹی وجوہات پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے 19 جون کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طلب کرلیا۔

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو پہلے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ محسن داوڑ کے خلاف 26 مئی کو شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں فوج کی ایک چوکی پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔

مقدمے میں محسن داوڑ کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور سات دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C