پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے بلاول بھٹو کو پیش کردیئے
👁️ 91 بار دیکھا گیا
پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے بلاول بھٹو کو پیش کردیئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک ناکام ہونے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے پارٹی قیادت کو اپنے استعفے پیش کردیے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے تمام 21سینیٹرز نے اپنے استعفے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو پیش کیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے اخلاقی طور پر اپنے استعفے مجھے جمع کرادئیے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری pic.twitter.com/vcZu2uqpsp
— PPP (@MediaCellPPP) August 1, 2019
استعفے جمع کرانے والوں میں ڈپٹی چیئرمین سمیت شیری رحمن، رضا ربانی، کرشنا کماری بھی شامل ہیں۔سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ استعفے کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بھی تصدیق کی۔
بعدازاں بلاول بھٹو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تمام سینیٹرز نے استعفے اخلاقی طور پر دیے۔واضح رہے کہ استعفے منظور کرنے سے متعلق بلاول بھٹو نے کچھ نہیں کہا۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ خفیہ رائے شماری کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کروائے گئے اس لیے پارٹی ضرور معاملے کی چھان بین کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پریزائیڈنگ افسر کی ویڈیو میں خود انہوں نے اقرار کیا کہ 54ووٹ تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں تھے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ عام انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ووٹ مسترد کرکے اپوزیشن کوہرایا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عمل وفاق، سینیٹ اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے لیکن میں مایوس بالکل نہیں ہوں، جمہوریت کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C