چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی
چارسدہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں دہشت گردوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق دہشت گردوں کے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار عمران اور رمیز زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا اور واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مجاہدین کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔#Charsadda #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 21, 2023
خیال رہے کہ 19 جنوری کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گرد نے پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4648 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C