چین میں جاسوسی کے الزام میں قید آسٹریلوی صحافی 3 سال بعد رہا
👁️ 129 بار دیکھا گیا
چین میں جاسوسی کے الزام میں قید آسٹریلوی صحافی 3 سال بعد رہا
کینبرا + بیجنگ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) چینگ لی بیجنگ میں تین سال حراست میں گزارنے کے بعد میلبرن واپس پہنچ گئی ہیں۔ ان کی قید آسٹریلیا اور چین کے درمیان کشیدگی کا سبب بن گئی تھی۔
Australian journalist Cheng Lei, who had been detained on national security charges in Beijing for more than three years, returned home after being released, Australia's Prime Minister Anthony Albanese said https://t.co/GENrnIhq1g pic.twitter.com/fVC4w0765M
— Reuters (@Reuters) October 11, 2023
آسٹریلوی صحافی چینگ لی، جنہیں قومی سلامتی کے الزامات کے تحت چین میں تین سال تک حراست میں رکھا گیا تھا، وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا،” حکومت ایک طویل عرصے سے انہیں واپس لانے کی کوشش کررہی تھی۔ ان کی واپسی کا نہ صرف ان کے خاندان اور دوستوں کی طرف سے بلکہ تمام آسٹریلوی شہریوں کی جانب سے بھی پرتپاک خیر مقدم کیا جائے گا۔”
البانیز نے کہا کہ چینگ کی میلبرن میں اپنے دو بچوں کے ساتھ دورباہ ملاقات ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی رہائی “چین میں قانونی کارروائیوں کی تکمیل ” کے بعد ہوئی۔
اڑتالیس سالہ چینگ چین کے سرکاری ٹیلیویژن کے لیے بطور اینکر کام کررہی تھیں جب انہیں اگست 2020 میں حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر سرکاری راز افشا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور مارچ 2020 میں ایک بند کمرے میں ان کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں انہیں سزا سنائی گئی۔
البانیز اس سال چین کا دورہ کریں گے
آسٹریلوی حکومت ایک طویل عرصے سے چینگ کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کررہی تھی۔ ان کی حراست کینبرا اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی کا سبب بن گئی تھی۔
آسٹریلیا نے ان کی حراست کے بارے میں بارہا تشویش کا اظہار کیا تھا۔ جیل میں قید کے دوران چینگ نے اگست میں آسٹریلوی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں خود کو درپیش نامساعد حالات کا ذکر کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خط میں، جسے آسٹریلیا کے نام ‘محبت نامہ’ کہا گیا، لکھا تھا،” میں سورج کی روشنی سے محروم ہوں۔ میں نے تین سالوں میں کوئی درخت نہیں دیکھا۔ میں ندی، جھیل اور سمندر کے کنارے چہل قدمی سے محروم ہوں۔ تیراکی، پکنک اور طلوع ہوتے اور غروب ہوتے سورج کے خوبصورت منظر کو دیکھنے سے محروم ہوں۔”
البانیز نے کہا کہ انہوں نے اس سال کے اواخر میں چین جانے کا منصوبہ بنایا ہے، چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
کینبرا 2019 سے چین میں قید ایک اور چینی آسٹریلوی صحافی یانگ ہنگ جن کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 252 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 478 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 420 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C