چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 563 ہوگئیں
👁️ 123 بار دیکھا گیا
چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 563 ہوگئیں
بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہوگئی ہے، جبکہ 3 ہزار 694 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار 18 ہوگئی ہے۔
چین کے صوبے ہوبائی میں کوروناوائرس سے 70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ووہان شہر میں کنونشن سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج جاری ہے۔
دوکروز شپس کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جاپان کے ساحلی علاقے یوکوہاما میں موجود کروز پر کوروناوائرس کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہانگ کانگ میں موجود کروز پر مسافروں میں سے کوروناوائرس کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 31 دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسینز اور علاج سے متعلق غور کیلئے سیکٹروں ماہرین صحت 11 اور 12 فروری کو جنیوا میں جمع ہو رہے ہیں، جبکہ ڈبلیو ایچ او کی بین الاقوامی طبی ماہرین پر مشتمل ٹیم جلد ہی چین جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C