چین نے جیش محمد کے رہنما کو بلیک لسٹ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
چین نے جیش محمد کے رہنما کو بلیک لسٹ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/نیوز ایجنسیاں) چین نے پاکستان سے سرگرم شدت پسند تنظیم جیش محمد کے رہنما عبدالرووف اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ وہ تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔
بھارت نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے رہنما کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ پر پابندی عائد کرنے والی فہرست میں شامل کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی۔ لیکن بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق بیجنگ نے نئی دہلی کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی عبدالرووف سن 1974میں پاکستان میں پیدا ہوئے۔ بھارت ان پر متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتا ہے۔ ان میں سن 1999 میں انڈین ایئرلائنز کے طیارہ آئی سی 814 کا اغوا، سن 2001 میں بھارتی پارلیمان پر حملہ اور سن 2016 میں پٹھان کوٹ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنانے کے واقعات شامل ہیں۔
امریکی وزارت خزانہ نے دسمبر 2010 میں عبدالرووف پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا، “عبدالرووف جیش محمد کے ایک سینیئر رہنما ہیں جو جیش محمد کے لیے کام کرتے ہیں۔”
امریکہ کا کہنا ہے کہ جیش محمد کے سینیئر لیڈر کے طورپر عبدالرووف اظہر نے “پاکستانیوں سے انتہاپسندی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔ وہ سن 2007 میں جیش محمد کے کارگذار سربراہ اور جیش محمد کے انٹیلیجنس کوارڈینیٹر بھی رہے۔ عبدالرووف کو بھارت میں خودکش حملے منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ وہ جیش محمد کے سیاسی ونگ اور اس کے تربیتی ونگ سے بھی وابستہ رہے۔”
گزشتہ برس اگست میں بھی جب بھارت اور امریکہ نے عبدالرووف اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرانے اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے نیز سفری پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی, تو چین نے اس پر روک لگادی تھی۔
چین پہلے بھی بھارت کی کوششیں ناکام کرتا رہا ہے
پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے گزشتہ برس بھی پاکستان سے مبینہ طورپرسرگرم شدت پسند رہنماوں حافظ طلحہ سعید، لشکر طیبہ کے رہنما شاہد محمود اور اہم لیڈر ساجد میر کو بلیک لسٹ کرنے کی تجاویز پر بھی روک لگا دی تھی۔
گزشتہ سال جون میں بھی بھارت اور امریکہ نے لشکر طیبہ کے نائب سربراہ عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرانے کی کوشش کی تھی لیکن چین نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔
تاہم رواں برس جنوری میں چین نے اپنا اعتراض اٹھا لیا جس کے بعداقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے لیے القاعدہ پر پابندیوں کی فہرست میں لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے بردار نسبتی عبدالرحمان مکی کو شامل کرنے کاراستہ ہموار ہو گیا۔
اس سے قبل تقریباً ایک دہائی کی کوششوں کے بعد سن 2019 میں بھارت کو اس وقت ایک بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جب سلامتی کونسل نے پاکستان سے سرگرم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا تھا۔
سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار رکھنے والا چین مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کو “تکنیکی بنیادوں” پر مسترد کرتا رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C