چینی اور امریکی صدور آبنائے ہرمز کے کھلا رہنے پر متفق
👁️ 732 بار دیکھا گیا
چینی اور امریکی صدور آبنائے ہرمز کے کھلا رہنے پر متفق
واشنگٹن (ڈیلی اردو) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے مابین ایک ’اچھی‘ ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے۔
ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے جہاز رانی کو بڑی حد تک محدود کر رکھا ہے۔ جنگ شروع ہونے سے قبل تک دنیا کا تقریباً 20 فیصد برآمدی تیل اور قدرتی گیس عام طور پر اسی راستے سے گزرتے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، ’’دونوں فریق اس بات پر متفق تھے کہ آبنائے ہرمز توانائی کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کھلی رہنا چاہیے۔‘‘
وائٹ ہاؤس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے مستقبل میں آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے مزید امریکی تیل خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
تاہم بیجنگ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں ایسی کسی دلچسپی کا ذکر نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں تائیوان کے بارے میں بھی کسی گفتگو کا ذکر شامل نہیں تھا، حالانکہ یہ معاملہ امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک انتہائی حساس موضوع سمجھا جاتا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر تائیوان کے معاملے کو غلط طریقے سے سنبھالا گیا، تو چین اور امریکہ کے درمیان ’تنازعہ‘ پیدا ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2987 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C