چینی لیزر لائٹ سے فلپائنی کوسٹ گارڈ ’نابینا‘ ہوگئے، فلپائن
👁️ 29 بار دیکھا گیا
چینی لیزر لائٹ سے فلپائنی کوسٹ گارڈ ’نابینا‘ ہوگئے، فلپائن
منیلا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی) فلپائنی حکام کے مطابق چینی بحری جہاز سے سبز رنگ کی انتہائی طاقتور لیزر لائٹ براہ راست فلپائنی کوسٹ گارڈز پر ڈالی گئی۔ منیلا حکومت نے واقعے کے خلاف بیجنگ سے شدید احتجاج کیا۔
فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ کے اہلکاروں نے ایک انتہائی طاقتور لیزر لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، فلپائنی ساحلی محافظین کی ایک ٹولی کو عارضی طور پر نابینا کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر چودہ فروری کو متنازعہ جنوبی بحیرہ چین میں پیش آیا۔ منیلا حکومت کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ نے اپنے ایک بحری جہاز سے ”فوجی درجے کی لیزر لائٹ‘‘چمکائی تھی، جس کے نتیجے میں فلپائن کے ایک بحری جہاز کے عملے کے کچھ ارکان عارضی طور پر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہو گئے تھے۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ سیرا میڈرے نامی اس بحری جہاز پر موجود تھے، جسے منیلا حکومت نے اپنے علاقائی دعوؤں کو ثابت کرنے کے لیے اسپارٹلی جزائر پر تعینات کر رکھا ہے۔
فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق، ”سیرا میڈرے پر سوار ہمارے فوجی اہلکاروں کو خوراک اور سامان پہنچانے کے لیے فلپائنی حکومت کے جہازوں کو جان بوجھ کر روکنا بحیرہ مغربی فلپائن کے اس حصے میں فلپائنی خود مختاری کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سمندر کا گشت کرنے والی کشتی”رسد پہنچانے کے مشن‘‘ میں معاونت کر رہی تھی، جب چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے فلپائنی جہاز کے پل پر سبز رنگ کی لیزر لائٹ چمکائی۔
حکام نے چینی بحری جہاز پر فلپائنی جہاز سے 150 میٹر کے فاصلے پر ”خطرناک حربے‘‘ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔ فلپائن کے ایڈمرل آرٹیمیو ابو نے کہا، ”فلپائنی ساحلی محافظ غیر ملکی جارحیت کے خلاف ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مستعدی سے کام جاری رکھیں گے۔‘‘ چین نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
امریکہ، فلپائن تعلقات
خیال رہے کے اس سمندری علاقے میں چین اور فلپائن کے مابین کشیدگی کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں اور رواں ماہ کے آغاز پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے فلپائن کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران واشنگٹن اور منیلا کے درمیان چار نئے فوجی نوعیت کے معاہدے کیے گئے تھے۔ ان معاہدوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عسکری معاہدوں کی تعداد نو تک پہنچ گئی ہے۔
آسٹن کا دورہ اور معاہدہ، امریکہ اور فلپائن کے درمیان کئی مہینوں کی اعلیٰ سطحی بات چیت کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس بات چیت کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو بہتر بنانا اور چین کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنا تھا۔ جنوبی بحیرہ چین کے اس علاقے میں چینی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر فلپائن اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4607 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C