چیچہ وطنی: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون ہلاک، 3 افراد زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
چیچہ وطنی: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون ہلاک، 3 افراد زخمی
چیچہ وطنی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں ہوا، دھماکے میں ایک خاتون کے ہلاک اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دھماکا کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکا چیچہ وطنی کے قریب ہوا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔
مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں دھماکا میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوا، ٹرین کی ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہ دیا، دھماکا بوگی نمبر 4 کے واش روم میں ہوا۔
دھماکا جعفر ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا، ترجمان ریلویز
ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق چیچہ وطنی کے قریب دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا، سلنڈر واش روم میں رکھا گیا تھا۔
ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ حادثے میں صادق آباد کی رہائشی خاتون ہلاک ہوئیں، خاتون کی شناخت نظیراں بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔
جعفر ایکسپریس میں دھماکا: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس میں دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
محسن نقوی نے ہدایت کی واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C