ڈنمارک قرآن جلانے پر پابندی عائد کر دے گا، پیٹر ہومل گارڈ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
ڈنمارک قرآن جلانے پر پابندی عائد کر دے گا، پیٹر ہومل گارڈ
کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) ڈنمارک کی حکومت جلد ہی ملک میں ایک نیا قانون متعارف کروانے جا رہی ہے، جس کے تحت مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے یا اس کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
جمعہ کو ڈنمارک کی حکومت نے کہا کہ وہ پارلیمان میں ایک ایسا نیا قانون پیش کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت اس ملک میں کسی بھی مذہب کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے گا۔
ڈنمارک میں حال ہی میں مُٹھی بھر اسلام مخالف کارکنوں کی طرف سے قرآن کی سرعام بے حرمتی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں مشتعل مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا۔
کوپن ہیگن حکومت کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کو اب ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے، جو دوسرے ممالک کی ثقافتوں، مذاہب اور روایات کی توہین و تذلیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
مرکزی دائیں بازو کی حکومت کی ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ڈنمارک میں غیر ملکی پرچم جلانے پر موجودہ پابندی میں بھی توسیع کر دی جائے۔ وزیر انصاف پیٹر ہومل گارڈ کا کہنا تھا، ”مذہبی برادری کے لیے اہمیت کی چیزوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔‘‘
وزیر انصاف وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”مثال کے طور پر یہ بل قرآن یا بائبل کو سرعام جلانے کے عمل کو قابل سزا جرم بنا دے گا۔‘‘ یہ عوامی مقامات پر لاگو ہو گا اور اس کے تحت اس وقت بھی کارروائی کی جائے گی، جب کسی نفرت انگیز عمل کو وسیع سطح پر پھیلانا مقصود ہو گا۔
قانون منظور ہونے کے بعد کسی بھی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کی سزا جرمانہ یا دو سال تک قید ہو گی۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ”حالیہ مظاہرے بے ہودہ طنز تھے، جن کا مقصد صرف اور صرف اختلاف اور نفرت پیدا کرنا تھا۔‘‘
ڈنمارک کی حکومت ماضی میں بھی ایسے افعال سے دوری اختیار کرتی آئی ہے، جن میں قرآن کی بے حرمتی کی گئی تھی۔ حکومت کا موقف تھا کہ ایسے مظاہرے آزادی اظہار کے قانون کے تحت کیے جاتے ہیں، جنہیں روکنا ملکی آئین کی خلاف ورزی ہو گا۔
تاہم حالیہ کچھ عرصے سے مسلم ممالک ڈنمارک حکومت پر اس حوالے سے قانون سازی کرنے کے لیے دباؤ ڈالے ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4564 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2453 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C