ڈنمارک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی،فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے متعدد افراد گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
ڈنمارک میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی،فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے متعدد افراد گرفتار
کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) ڈنمارک کی پولیس نے جمعرات کو ’’دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی‘‘ کے شبے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
ڈینش پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں کئی مقامات پر آج جمعرات کے روز کی گئیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
کوپن ہیگن پولیس اور ڈنمارک کی داخلی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے اس معاملے پر ابھی پریس کانفرنس ہونا باقی ہے۔ ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں کہا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا، “بدقسمتی سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ڈنمارک میں کس سنگین صروتحال سے نمٹ رہے ہیں۔”
فریڈرکسن نے کہا، “یہ بالکل درست ہے جب ڈنمارک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں یہ کہتی ہیں کہ ڈنمارک میں دہشتگردی کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔ ان کے الفاظ یقینا اسرائیل اور غزہ تنازعے کے تناظر میں یہ بالکل ناقابل قبول ہے کہ کوئی شخص دنیا میں کہیں اور کے تنازعات کو ڈنمارک کے معاشرے میں لے لے کر آئے۔”
اس ماہ کے اوائل میں یورپی یونین کی ہوم افیئر کی کمشنر یلوا جوہانسن نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں یورپ کو کرسمس کی تعطیلات کے دوران “دہشت گردانہ حملوں کے بڑے خطرے” کا سامنا ہے۔
اس سے پہلے جولائی 2022 میں کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں ایک بندوق بردار نے تین افراد کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا تھا۔اس شخص کا خیال تھا کہ قتل اور زخمی کئے گئے افراد “زومبی” تھے۔ اس شخص کو گزشتہ برس جولائی میں ایک محفوظ طبی سہولت میں حراست میں رکھنے کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس پر کوپن ہیگن کے مضافات میں بڑے فیلڈذ شاپنگ سینٹر میں ہنگامہ آرائی کے دوران قتل اور اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔
2015 میں ڈنمارک میں ایک 22 سالہ مسلم بندوق بردار نوجوان نے کوپن ہیگن میں فری سپیچ کی تقریب کے دوران یہودیوں کے عبادت گاہ میں دو افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کر دیا تھا۔
اس ماہ کے شروع میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت کسی بھی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جب چند اسلام مخالف کارکنوں کی جانب سے قرآن کی سرعام بے حرمتی کی گئی تھی، جس سے مسلم ممالک میں مشتعل مظاہرے شروع ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C