ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن نذر آتش
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن نذر آتش
کوپن ہیگن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے مظاہرین نے ایک بار پھر سے اسلام کی مقدس کتاب کو آگ لگا دیا۔ عراق سمیت کئی مسلم اکثریتی ممالک نے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں 24 جولائی پیر کے روز مظاہرین کے ایک چھوٹے گروپ نے ایک اور مظاہرے کے دوران اسلام کی مقدس کتاب قرآن کے نسخے کو آگ لگا دیا۔
اس سے قبل جمعے کے روز بھی اسی شہر میں عراقی سفارتخانے کے سامنے بعض افراد نے قران کے ایک نسخے کو آگ لگا دی تھی، جس کی وجہ سے بغداد میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔ اس تازہ واقعے سے ڈنمارک اور مسلم ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈنمارک میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ ‘ڈینش پیٹریاٹس’ سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار افراد پیر کے روز عراقی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور قرآن کے ایک نسخے کو آگ لگا دی۔ بعد میں گروپ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک شخص کو مسلمانوں کی مقدس کتاب کو پیروں سے کچلتے ہوئے اور عراقی پرچم پر پتھراؤ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کچھ روز قبل ہی سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم کی ایک مرکزی مسجد کے سامنے اسی طرح کے ایک واقعے میں قرآن کے بعض صفحات کو نذر آتش کر دیا گیا تھا، جس کی بڑے پیمانے مذمت کی گئی تھی۔
اسلامی ممالک کا رد عمل
عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ”ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کے ایک نسخے کو جلائے جانے کی واقعے ایک بار پھر سے شدید طور پر مذمت کرتا ہے۔”
پیر کے روز ہی یورپی یونین کے سفیروں کے ساتھ ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا، ”آزادی اظہار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔” انہوں نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ”اس طرح کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور تشدد کو ہوا دینے والے تمام افراد کے خلاف لڑیں۔”
ڈنمارک کے دارالحکومت میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کے ساتھ اس تازہ ترین واقعے کی وجہ سے یمنی دارالحکومت صنعا میں بھی ہزاروں مظاہرین کی طرف سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل افراد نے اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت دینے پر ڈنمارک اور سویڈن دونوں پر غصے کا اظہار کیا۔
ترکی نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کو قرآن پر ”قابل نفرت حملہ” قرار دیا، جب کہ الجزائر کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے سفیر اور سویڈن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ان واقعات کی مذمت کی۔
ہفتے کے روز ایران نے بھی قرآن کے ساتھ اس طرح کے سلوک پر احتجاج کیا تھا۔ ادھر قطر کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی مارکیٹ سوق البلادی نے احتجاجاً سویڈش مصنوعات کو ہٹا دیا ہے۔
ڈنمارک کا رد عمل
ڈنمارک کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا: ”آج بہت کم افراد کی جانب سے قرآن کو نذر آتش کرنے کے واقعے کی ڈنمارک مذمت کرتا ہے۔”
اس نے اپنے بیان میں مزید کہا، ”یہ اشتعال انگیز اور شرمناک کارروائیاں ڈنمارک کی حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ سبھی سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس کے رد عمل میں تشدد کبھی نہیں ہونا چاہیے۔”
اس سے پہلے ہفتے کے روز ہی بغداد میں سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا تاکہ ایک بڑے ہجوم کو ڈنمارک کے سفارت خانے تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔ اس کے لیے شہر کے قلعہ بند گرین زون، جہاں بہت سے غیر ملکی سفارت خانوں کی عمارتیں ہیں، کی طرف جانے والے پل کو بند کر دیا گیا تھا۔
قرآن سوزی کے مسلسل واقعات
ایک چھوٹے سے احتجاجی گروپ نے جمعے کے روز بھی کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے قریب قرآن کا ایک نسخہ نذر آتش کر دیا تھا۔ اس کی وجہ سے عراق میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔
گزشتہ ہفتے سویڈن میں اسی طرح کے ایک مظاہرے کے دوران مبینہ طور پر قرآن کے ایک نسخے کو پیروں سے کچلا گیا تھا، جس پر بطور احتجاج عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔
عراق کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں ”انتہا پسندی اور نفرت کے وائرس” کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں اور ”معاشروں کے درمیان پرامن بقائے باہم کے لیے حقیقی خطرہ” ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی حزب اللہ کو بڑی مالی مدد کی تیاری، خطے میں نئی کشیدگی کا خدشہ
17/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، ایف بی آئی نے 5 افراد گرفتار کر لیے
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C