ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 شدت پسند ہلاک
👁️ 264 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 شدت پسند ہلاک
راولپنڈی (ک م)پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 دسمبر کو خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
بنوں
بیان میں بتایا گیا کہ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ شدت پسند سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بتایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سے تعلقات بہتر نہ ہوئے تو پرانی کشیدگی دوبارہ جنم لے سکتی ہے، امریکی صدر ٹرمپ
16/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کے حملے میں کییف کا ہزار سالہ مذہبی ورثہ بھی نشانہ بن گیا
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
چین کی بڑھتی فوجی طاقت پر دنیا میں تشویش
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C