ڈیرہ اسماعیل خان خودکش دھماکا: افغان مہاجر کیمپ میں پرورش پانے والے حملہ آور کی شناخت
👁️ 366 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان خودکش دھماکا: افغان مہاجر کیمپ میں پرورش پانے والے حملہ آور کی شناخت
ڈی آئی خان (نماائندہ ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے واقعے کا مقدمہ ڈی آئی خان میں درج کر لیا ہے، جس میں دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے ڈی این اے نمونے اور دیگر فارنزک شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
پولیس کے مطابق خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عبدالمجید لاگری محسود، وحید جگری، رحمان اللہ، شہزاد عبدلئی، عنایت اللہ اور چھوٹا وحید شامل ہیں، جبکہ ایک اور ہلاک شخص کی شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں وارث خان، نور عالم محسود، توحید اللہ، رحمان خان، سہیل خان برکی اور ندید اللہ زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکا گزشتہ شب شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں کے کمرے میں کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی پرورش ایک افغان مہاجر کیمپ میں ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمان نے ابتدائی تعلیم غیر رسمی تعلیمی مراکز اور ایک مدرسے سے حاصل کی۔
سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے مطابق حملہ آور کم عمری میں انتہاپسندانہ پروپیگنڈے کا شکار ہوا اور اسی سوچ کے تحت اس نے گزشتہ روز امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر پر خودکش دھماکا کیا۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے حملے کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C