ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ
👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا، شدید فائرنگ اور راکٹ بھی فائر کئے، خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں تاہم پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس پوسٹ پوٹہ پر راکٹ لانچر اور اسلحہ آتشیں سے حملہ کیا۔ جس کو پولیس پوسٹ پوٹہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشت گردوں کے حملے کو نہ صرف پسپا کیا بلکہ دہشت گردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے مکمل محفوظ رہے جبکہ حملہ کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا لیکن پولیس اہلکاورں کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھا گھنٹہ تک جاری رہا مگر پولیس کی جانب سے موثر جوابی کاروائی کے باعث دہشت گردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق حملہ آورں کی تعداد 10 سے 12 تھی اور وہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دشت گرد اپنے مقصد میں ناکامی کے باعث رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کو ان کی بہادری اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی اور بر موقع نقد انعام سے نوازتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی اس بہادری اور جوانمردی کے باعث اس علاقہ سے شر پسندوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر دیگر شرپسندوں کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مستقبل میں بھی ان کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نصیب نہیں ہوگی اور انشاء اللہ ہمیشہ پولیس فورس جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور اس ملک و شہر کا امن خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C