ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ
👁️ 171 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے تھانہ یارک پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گنڈا پور گروپ سے منسوب دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں تین مختلف سمتوں سے تھانے پر حملہ کیا اور چھوٹے اور بڑے جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی۔ تاہم، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق دونوں جانب سے تقریباً 40 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، تاہم پولیس کی بروقت پوزیشننگ اور مؤثر حکمت عملی کے باعث حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضیا الدین احمد موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور مستعدی کو سراہا۔
ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف پوری قوت کے ساتھ برسرپیکار ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتی رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2989 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C