ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی ہلاک، 3 زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی ہلاک، 3 زخمی
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز اور ایلیٹ فورس پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی حدود مڈی میں سیکیورٹی فورسز اور ایلیٹ فورس دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر رہی تھی کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حوالدار محمد شوکت، سپاہی محمد عمران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی امجد، سپاہی اجمل، سپاہی جہانزیب شامل ہیں۔ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
کلاچی میں دہشت گردوں کے اس حملے سے متعلق پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C