ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کا قتل: دو طالبات کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
👁️ 214 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسے کی معلمہ کا قتل: دو طالبات کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے الزام میں استانی کو قتل کرنے والی دو طالبات کو سزائے موت اور 20،20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایک نابالغ لڑکی کو عمر قید سمیت دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
استغاثہ کے مطابق 29 مارچ 2022 کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انجم آباد میں مدرسہ جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کی تین طالبات رضیہ حنیفہ، عائشہ نعمان اور عمرہ امان نے 18 سالہ خاتون ٹیچر ‘س’ کو گلے پر چھریاں پھیر کر ذبح کر دیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد جمیل نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جب کہ ملزمان کی طرف سے اسد عزیز ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔
مقتولہ ‘س’ بی بی کے چچا کے مطابق وہ گھر پر موجود تھے کہ مدرسہ کی انتظامیہ کی جانب سے گھر کے موبائل نمبر پر اطلاع دی گئی کہ بھتیجی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ مدرسے پہنچنے پر بھتیجی کی تشدد زدہ اور ذبح شدہ لاش گلی میں موجود تھی۔
مقتولہ کے چچا کے مطابق ان کی بھتیجی مدرسے میں پڑھاتی تھی جو معمول کے مطابق مدرسے گئی تھی کے مرکزی دروازے پر پہلے سے موجود تین طالبات نے اس پر حملہ کر کے قتل کر دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مقتولہ کے چچا کے بیان پر ابتدائی کارروائی کے بعد تینوں طالبات کو حراست میں لے کر چھریاں اور لاٹھی برآمد کی تھی۔
پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں گرفتار طالبات نے بتایا تھا کہ مدرسے میں ان کی ایک ساتھی طالبہ نے ان کے سامنے اپنا خواب بیان کیا تھا کہ مقتولہ گستاخ رسول ہے اور اسے قتل کرنے والے کو جنت کی بشارت دی گئی ہے۔
استانی کو قتل کرنے کے جرم میں سزا پانے والی طالبات کے اہلِ خانہ نے عدالت کے فیصلے پر ابھی تک کسی قسم کے تبصرے یا ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے توہینِ مذہب کے مبینہ الزام پر ایک طالب علم کو سزائے موت جب کہ جرم میں شریک دوسرے طالب علم کو کم عمر ہونے کے باعث دو بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن اور رضا کار عرصہ دراز سے توہینِ مذہب کے قوانین کے غلط استعمال پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان کی مختلف عدالتوں میں توہینِ مذہب کے زیرِ سماعت مقدمات کی شنوائی اور فیصلوں میں تاخیر پر بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں وقتاً فوقتاً احتجاج کرتی رہتی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں خواتین کے تحفظ کے لیے سرگرم عورت فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شبینہ آیاز نے وائس آف امریکہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اب کوئی ڈھکی چھپی نہیں کہ توہینِ مذہب یا حدود آرڈیننس جیسے قوانین کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور لوگ ان قوانین کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اس قسم کے قوانین کے غلط استعمال کو روکے اور یہ تب ممکن ہوگا جب ریاستی ادارے بالخصوص قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر واقعات کی صحیح معنوں میں تحقیقات کریں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل ہاشم رضا ایڈووکیٹ کہتے ہیں ڈیرہ اسماعیل خان واقعے میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم خواتین لاشعوری یا جہالت کی مرتکب ہوئی ہیں جنہوں نے خواب کی بنیاد پر اپنی ہی استانی کو قتل کیا۔
انہوں نے کہ عدالت نے ریکارڈ اور شواہد کی بنیاد پر ایک فیصلہ کیا ہے، اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پر عمل در آمد کرنا شروع کردیں تو توہینِ مذہب کے اس قانون کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد ضرور ملے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C