ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ پروآ کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اسلم شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید کانسٹیبل تھانہ پروآ سے BISP دفتر سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ راستے میں زراعت دفتر کے قریب نا معلوم شرپسندوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ pic.twitter.com/0xj1kauoel
— KP Police (@KP_Police1) October 20, 2022
یہ واقعہ تحصیل پروا کی حدود میں پیش آیا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق سپاہی محمد اسلم وردی میں اپنی ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1582975799564509184?t=-zKwSxFx9kxkkcmSqtFtoQ&s=19
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ کے تھانہ پروآ کی حدود میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کی ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار پر زراعت دفتر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے محمد اسلم نامی پولیس کانسٹیبل موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کانسٹیبل محمد اسلم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر پر تعینات تھا۔
واردات کے بعد مسلح افراد پولیس کانسٹیبل کی سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عابد اقبال ہمراہ ایس ایچ او پروآ رفیق خان و تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس اہلکار کی میت ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اسلم کا نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ پروآ کی حدود میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اسلم کا نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردیا گیا. pic.twitter.com/l2KuwXAULg
— KP Police (@KP_Police1) October 20, 2022
دورسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C