ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں نے یارک ٹول پلازہ کو لوٹ لیا
👁️ 49 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مسلح دہشت گردوں نے یارک ٹول پلازہ کو لوٹ لیا
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے مسلح دہشت گردوں نے ڈکیتی کی دیدہ دلیرانہ واردات میں یارک ٹول پلازہ کے پرچی بوتھوں اور پلازہ کے کمرہ سے 7 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔
ڈیرہ اسماعیل خان آپڈیٹ: یارک پولیس اسٹیشن نے بلال جتوئی کے مدعیت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے کمانڈر شیرین عرف شیرنی' عمران عرف نٹی' افتخار ولد زبیر سمیت 15 دہشت گردوں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔#TTP #DIkhan #Pakistan https://t.co/jz4pdBxBGc
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) February 28, 2023
تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک میں سرکاری ملازم بلاول الدین جتوئی بلوچ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور عبدالاحد سولنگی یارک ٹول پلازہ کی چھت پر سوئے ہوئے تھے کہ رات کے وقت ٹول پلازہ کے سیکورٹی گارڈ محمد عثمان نے ہمیں نیند سے اٹھایا اور بتایا کہ نیچے یارک ٹو ل پلازہ پر 15کے قریب مسلح افراد جو کہ کلاشنکوفوں اور راکٹ لانچروں سے لیس تھے۔
ٹول پلازہ کے بوتھوں میں موجود پرچی دینے والوں سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقم چھین لی اسی طرح ٹول پلازہ میں داخل ہو کر چھت پر پہنچے اور ہم سے ٹول پلازہ کی رقم چھ لاکھ روپے بھی چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے کمانڈر شیرین عرف شیرنی، عمران عرف نٹی، افتخار ولد زبیر سمیت 15 دہشت گردوں نے یہ کارروائی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5154 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C