22/January/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے قائم پیٹرول پمپ نامعلوم افراد نے جلا دیا

👁️ 233 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے قائم پیٹرول پمپ نامعلوم افراد نے جلا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے قائم پیٹرول پمپ نامعلوم افراد نے جلا دیا

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے ایک بار پھر کارروائی کی، جس میں انہوں نے ٹانک روڈ پر واقع وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد مسلح نے پیٹرول پمپ کے عملے کو باندھا اور پھر پیٹرول پمپ کو نذر آتش کر دیا۔ واقعے میں عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم پیٹرول پمپ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

واوا فلنگ اسٹیشن یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے تھا

 

واوا فلنگ اسٹیشن یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم کے لیے قائم کیا گیا تھا، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ واوا فلنگ اسٹیشن کو جلانا یقیناً وانہ کے بچوں کے مستقبل کو جلانے کی کوشش ہے۔ اس واقعے سے علاقے کے لوگ دکھ اور صدمے کے شکار ہیں۔

 

تحقیقات کا مطالبہ

 

علاقائی لوگوں اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کی باریکی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی کارروائی کی جا سکے۔

 

کھتی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

 

اسی دوران ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھتی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس جوانوں نے اپنی بہادری اور بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C