ڈیرہ غازی خان: تونسہ میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: تونسہ میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف سمیت پختونخوا سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کے چار حملے ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی جس اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کر کے ناکام بنادیا۔
دہشت گردوں نے حملے میں ہینڈ کرنیڈ اور دیگر جدید ہتھیار استعمال کیے تاہم اہلکاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے خوارجیوں کی پیش قدمی کو نہ صرف روکا بلکہ عزائم کو بھی خاک میں ملا گیا۔
پولیس سے مقابلے میں دو خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلہ میں ایس ایچ او تھانہ وہوا صادق برمانی، پولیس اہلکار مضمر نذیر زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق خیبر پختونخواہ بارڈر پر واقع چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے چار حملے ناکا م ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر موجود چیک پوسٹس ہائی الرٹ تھیں، دہشت گرد پنجاب کے اندر کسی تھانہ یا دیگر حساس مقام پر دہشتگردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق انٹیلیی جنس اداروں کی جانب سے پنجاب میں دہشتگردوں کے داخلہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی، ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ ان دہشتگردوں کا تعاقب کیا، پولیس کو سامنے دیکھ کر موٹر سائیکل سوار دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ آور ہوئے، بلٹ پروف گاڑی، ہیلمٹ اور جیکٹس سے لیس پولیس کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی جبکہ دیگر نفری اور ایلیٹ فورس کی بیک اپ ٹیمیں بھی فوری موقع پر پہنچیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ’شدید مقابلہ کے بعد دونوں خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے بلٹ پروف گاڑی کو بھی نقصان پہنچا‘۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او سید علی فوری موقع پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کی ہسپتال جاکر عیادت بھی کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرنے اور جہنم واصل کرنے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس اور تمام ادارے الرٹ ہیں، دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، علاقے میں پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C