ڈیورنڈ لائن پر خونریز جھڑپوں کے بعد پاکستان کا افغانستان میں فضائی حملے
👁️ 282 بار دیکھا گیا
ڈیورنڈ لائن پر خونریز جھڑپوں کے بعد پاکستان کا افغانستان میں فضائی حملے
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے جنگی طیاروں کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں مبینہ فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ پاک افغان سرحد پر بھی جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابل، صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد اور صوبہ خوست کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ بعض مقامات پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کو طیارہ شکن ہتھیار استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو مبینہ طور پر پاکستانی طیاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاک افغان سرحد پر دو درجن سے زائد مقامات پر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے استعمال کی خبریں ہیں، تاہم جانی یا مالی نقصان سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ادھر وزارتِ دفاع افغانستان نے کابل میں پریس کانفرنس کے دوران بگرام ایئربیس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان عنایت خوارزمی نے بتایا کہ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس کابل میں پاکستان کے سفارت خانے کو بند کرنے کا اختیار موجود ہے، لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صوبہ قندھار میں ڈیورنڈ لائن کے قریب افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستانی فوجی چوکیوں پر قبضے اور متعدد پاکستانی فوجیوں کے ہلاک یا گرفتار کیے جانے کے دعوے کیے گئے تھے۔۔
تاہم پاکستان کی جانب سے مجموعی صورتحال پر تاحال کوئی تفصیلی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C