کابل: طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے، افغان گرینڈ جرگے کا مطالبہ
👁️ 47 بار دیکھا گیا
کابل: طالبان کی حکومت تسلیم کی جائے، افغان گرینڈ جرگے کا مطالبہ
کابل (ڈیلی اردو/روئٹرز/ڈی پی اے) جرگے کی طرف سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ مگر لڑکیوں کے اسکول کھولنے سمیت بین الاقوامی برادری کے مطالبات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔
گزشتہ برس اگست میں طالبان کی طرف سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے مغربی حکومتوں نے افغانستان کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ روک دیا ہے۔ ان حکومتوں نے یہ کہتے ہوئے طالبان حکومت کے خلاف سخت پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں کہ انہیں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے اپنا راستہ بدلنا ہو گا۔
تین روزہ گرینڈ جرگے کے اختتام پر آج ہفتے کے روز جاری کیے گئے اعلامیےکے مطابق، ”ہم علاقائی اور بین الاقوامی ممالک سے، خاص طور پر اسلامی ممالک سے کہتے ہیں… کہ وہ اسلامی امارات افغانستان کو تسلیم کریں. پابندیاں ہٹائیں، فنڈز جاری کریں اور افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مدد فراہم کریں۔‘‘
طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ نے جمعہ یکم جولائی کو اس جرگے میں شریک چار ہزار سے زائد مذہبی اور علاقائی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں طالبان کی کامیابی اور ملک کی آزادی پر مبارک باد دی۔
طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ تمام اسکول مارچ میں کھول دیے جائیں گے مگر اسکول لوٹنے والی طالبات کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں اسکولوں میں جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس پیشرفت پر مغربی ممالک کی طرف سے طالبان کی حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی۔
جرگے میں کی جانے والی تقاریر میں جنہیں افغانستان کے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر بھی کیا گیا، کچھ شرکا نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کا معاملہ بھی اٹھایا۔ تاہم طالبان کے ایک نائب سربراہ اور وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ ایک ایسی حکومت جس میں تمام افغان گروہوں کی نمائندگی ہو اور تعلیم ایسے معاملات ہیں جنہیں حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
مگر اس گروپ کے سپریم رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ غیر ممالک کے لوگوں کو طالبان کو احکامات نہیں دینے چاہیے۔
گرینڈ جرگے کے اختتامی اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ اسلامک امارت کا دفاع ہر ایک افغان شہری پر لازم ہے اور یہ کہ اسلامک اسٹیٹ(داعش) نامی گروپ جس نے افغانستان میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، وہ غیر قانونی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت ہمسایہ ممالک کے معاملات میں دخل نہیں دے گی اور انہیں بھی افغانستان کے معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C