کابل میں خواتین مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر طالبان کا تشدد
👁️ 115 بار دیکھا گیا
کابل میں خواتین مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر طالبان کا تشدد
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو طالبان کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان خواتین اپنے حقوق کے لیے ایک مظاہرے میں جمعرات اکیس اکتوبر کو کابل کی سڑکوں پر ایک مرتبہ پھر نکلی۔
اطلاعات کے مطابق رنگ برنگے اسکارف پہنے ہوئے قریب بیس خواتین کابل میں وزارتِ تعلیم کی عمارت کے قریب سے احتجاج کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ کی بلڈنگ تک چلتے ہوئے گئیں۔
Video : #Journalists and journalism under the Taliban . #Afghanistan pic.twitter.com/HYpNidPhLP
— Abdulhaq Omeri (@AbdulhaqOmeri) October 21, 2021
انہوں نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر خواتین کےحقوق سے متعلق نعرے لکھے ہوئے تھے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے خواتین کو احتجاجی مارچ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رکھنے کی کھلی آزادی دے رکھی تھی۔
پلے کارڈز پر نعرے
احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان پر ‘خواتین کو پڑھنے اور نوکری کا حق دستیاب نہیں‘ اور ‘تعلیم پر سیاست مت کریں‘ جیسے نعرے درج تھے۔ ایک پلے کارڈ پر ‘بیروزگاری، غربت، بھوک‘ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے۔ وہ مظاہرے کے دوران اپنے بازو بلند کر کے نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔
اس ویمن مارچ میں بچے بھی ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ بچے احتجاجی مارچ کا حصہ تھے یا ویسے ہی ساتھ تھے۔
طالبان کسی کا احترام نہیں کرتے
اس مظاہرے کی منتظمین میں سے ایک زاہرہ محمدی کا کہنا ہے کہ خطرات کے باوجود افغان خواتین احتجاجی مارچ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب حالات یہ ہیں کہ طالبان کے نزدیک کسی کی کوئی وقعت نہیں خواہ وہ کوئی عورت ہو یا صحافی، یہ ملکی ہوں یا غیر ملکی۔
زاہرہ محمدی نے یہ بھی کہا کہ بچیوں کے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے اسکولوں کو کھولنا اشد ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کی خواتین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں طالبان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں اور گھر سے باہر نکلنے پر خاندان والے روکیں تو اس سے بھی خوفزدہ نہیں ہونا کیونکہ حق حاصل کرنے کے لیے جد و جہد تو کرنی پڑے گی۔
صحافیوں پر تشدد
کابل میں ویمن مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو طالبان انتظامیہ کے کارندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ کم از کم دو صحافیوں کو چوٹٰیں بھی آئیں۔ ان میں سے ایک کو خودکار رائفل کا پچھلا حصہ مارا گیا جب کہ دوسرے کو طالبان کے مسلح ورکرز نے ٹھوکریں اور مکے بھی مارے۔
ادامه #اعتراضات_زنان علیه طالبان در کابل.
ببینید، افراد مسلح #طالبان چقدر وحشیانه به یک #خبرنگار حمله میکند. با چه جانوران درندهخویی در یک قفس گیر کردیم. pic.twitter.com/ldRJwQV1Pb— Jawad (@JawadNajii) October 21, 2021
نیوز ایجنسیوں کے مطابق خواتین کے مارچ کے ساتھ طالبان کے باوردی کارکن انہیں اپنی نگرانی میں رکھے ہوئے تھے۔ کئی طالبان مقامی افغان مردوں نے جنگی طرز کے لباس پہنے ہوئے تھے۔
Afghan women still protesting, demanding their rights. Taliban still attacking protesters, and journalists covering the protest. https://t.co/tTZH4rYAKC
— Heather Barr (@heatherbarr1) October 21, 2021
طالبان اہلکار امریکی ساختہ ایم سولہ اور اے کے 47 کی رائفلیں اٹھائے ہوئے تھے۔ ابھی تک طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے اور خواتین کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C