کابل پر پاکستانی بمباری، زور دار دھماکوں سے زمین لرز اٹھی
👁️ 138 بار دیکھا گیا
کابل پر پاکستانی بمباری، زور دار دھماکوں سے زمین لرز اٹھی
کابل /اسلام آباد (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) پاکستانی فضائی حملوں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کابل کے مغربی علاقے دارالامان میں واقع ایک اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا، جس کے بعد کئی گھنٹوں تک ہونے والے ثانوی دھماکوں سے افغان دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور رہائشی مزید تشدد پھیلنے کے خدشات میں مبتلا ہو گئے۔
یہ حملے پاکستان اور افغانستان کے طالبان حکام کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافے کا حصہ تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سرحد پار حملوں کے الزامات عائد کیے ہیں اور پاکستان نے صورتحال کو کھلا تصادم قرار دیا ہے۔
روئٹرز کی تصدیق شدہ ویڈیوز میں دارالامان کے رہائشی علاقے کے اوپر سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل اٹھتے دکھائی دیے، جہاں کئی سرکاری اور فوجی تنصیبات بھی موجود ہیں۔ آگ نے گودام کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ اندر موجود گولہ بارود پھٹنے سے رات کو آسمان پر بار بار چمک دکھائی دیتی رہی۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق بمباری آدھی رات کے فوراً بعد شروع ہوئی۔
گودام کے قریب رہنے والے ٹیکسی ڈرائیور تمیم نے بتایا،''ہم سو رہے تھے کہ جہاز کی آواز سنی۔ وہ آیا اور دو بم گرا کر واپس چلا گیا۔ اس کے بعد مسلسل دھماکوں کی آوازیں آنے لگیں۔‘‘
ان کے مطابق ابتدائی دھماکوں کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود خود بخود پھٹتا رہا۔ انہوں نے کہا، ''گودام کے اندر رکھا اسلحہ خود ہی پھٹتا رہا۔ سب لوگ گھبرا کر دوسری منزل سے نیچے بھاگ آئے۔‘‘
تمیم نے بتایا کہ آگ صبح تقریباً چھ بجے قابو میں آئی۔ ان کا خاندان محفوظ رہا تاہم دھماکوں کی شدت سے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور شیشے بکھر گئے۔ انہوں نے مزید بتایا، ''آگ بہت شدید تھی۔ ہم بہت خوفزدہ تھے اور علاقہ چھوڑنے کا بھی سوچ رہے تھے۔‘‘
دارالامان سے تقریباً دس منٹ کی مسافت پر رہنے والے 35 سالہ فارماسسٹ دانش نے بتایا کہ کشیدگی کی خبروں کے باعث وہ پہلے ہی جاگ رہے تھے۔ ان کے بقول، ''میں صبح تک دوبارہ سو نہیں سکا۔‘‘
کابل کے دیگر علاقوں میں موجود عینی شاہدین نے بھی زور دار دھماکوں اور طیاروں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی، جس کے بعد رات بھر ایمبولینسوں کے سائرن گونجتے رہے۔
ایک دکاندار محمد علی نے بتایا کہ وہ ایک گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے، جب تقریباً رات دو بجے دھماکے سے ان کی آنکھ کھل گئ۔''پہلے ہمیں لگا زلزلہ آیا ہے لیکن جلد سمجھ آ گیا کہ فائرنگ ہو رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ''ہم عام لوگ ہیں۔ ہمیں جنگ سے زیادہ روزگار اور غربت کی فکر ہے۔‘‘ پاکستان اور افغانستان کے مابین کئی ماہ سے جاری تصادم دوطرفہ حملوں اور سرحدی جھڑپوں کے بعد شدت اختیار کر گیا ہے، جن کا الزام دونوں فریق ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔
افغانستان پہلے ہی 2021 میںطالبان کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے امداد میں کمی، بڑھتی غربت، بے روزگاری اور خوراک کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ کابل کے متعدد رہائشیوں کے لیے یہ حملہ ماضی کے تنازعات کی یاد تازہ کر گیا۔
35 سالہ یلدا جمعرات کو دھماکے کی خبر سن کر اپنی بہن کی خیریت معلوم کرنے دارالامان پہنچیں۔
انہوں نے کہا، ''اگر آج یہاں حملہ ہوا ہے تو کل ہمارے علاقے کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘‘ ان کے بقول، ''بدحالی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C