کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے کوئٹہ بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) کوئٹہ میں یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب چند روز قبل ہی حکام نے ایک اعلیٰ بلوچ علیحدگی پسند رہنما کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم سمیت متعدد رہنماؤں نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
پیر کے روز پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے کوئٹہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے لی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں یہ تیسرا دھماکہ تھا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیند بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا، “بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اورہم اپنے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچ عوام کے خلا ف زیادتیاں کرنے والوں کو قصوروار ٹھہرایا جائے گا۔”
بی ایل اے نے بیان میں کہا کہ اس حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پیرکے روز کا حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستانی حکام نے گلزار امام عرف شمبے نامی ایک اعلی بلوچ علیحدگی پسند رہنما کو چند روز قبل گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستانی آرمی کی طرف سے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں شمبے کی گرفتاری کو بلوچ علیحدگی پسندوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا تھا۔
یہ دہشت گردانہ حملہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
خیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ امریکہ اور برطانیہ نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ بلوچ علیحدگی پسند بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف حملے کرتے رہے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کی ہرممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ “دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔”
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اور ہم “مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے۔”
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، اسکولوں اور ہسپتالوں سمیت شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے اور دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔
دھماکہ کہاں ہوا؟
سینیئر پولیس افسر شفقت چیمہ نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ پہلا حملہ قندھاری بازار میں ایک کار میں ہوا۔ یہ کار ایک کارگذار ایس پی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھے دو پولیس افسر اس دھماکے میں ہلاک ہوگئے جب کہ دو دیگر عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مادہ مذکورہ گاڑی کے پاس کھڑے ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
بی ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھماکے کے لیے جدید ترین دھماکہ خیز آلات کا استعمال کیا گیا تھا۔
دوسرا دھماکہ کوئٹہ کے سریاب پھاٹک کے قریب ہوا جس میں ایک تھانیدار کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا البتہ دو راہ گیر زخمی ہو گئے۔
قبل ازیں اتوار کے روز بھی کوئٹہ کے ایگل چوک پر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو پولیس افسر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جب کہ پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک کو مار گرایا تھا۔
خیال رہے کہ چین اپنے عالمی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو (بی آر آئی) کے تحت بلوچستان میں متعدد پروجیکٹوں پر کام کر رہا ہے لیکن عسکریت پسند اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C