کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
👁️ 25 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذیلی گروپوں میں فساد اور قتل و غارت کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔ ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پرعدم اعتماد کا بھی اظہارکردیا، اختلافات کی بنیادی وجوہات میں معاشی مشکلات سر فہرست ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ذیلی گروپوں میں دراڑ پیدا ہوئی، ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے ان کی بڑھتی معاشی مشکلات جبکہ ان کے کمانڈرز کے شاہانہ طرزِ زندگی جیسا کہ گاڑیوں اور پیسے کی فراوانی کو اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دیا۔
اپنے کمزور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے اپنے کمانڈرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا تو وہ سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے.
انہیں تحفظات ہیں کہ قیادت اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے ساتھ افغانستان کے بڑے شہروں میں پر تعیش گھروں میں غیرمعمولی طرز زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہے، جبکہ نچلے درجے کی توجہ یا تو کیمپوں یا پھر سرحد کے قریبی گاؤں میں رہنے پر مرکوز ہے جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
ذیلی گروپوں کا ماننا ہے کہ ٹی ٹی پی قیادت اپنے خود غرضانہ رویے کی بدولت غریب لوگوں کو اذاتی فائدے کیلئے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کیخلاف لڑنے پر آمادہ کرتی ہے، زمین پر لڑنے والے غریب پیادوں کو نام نہاد جہاد کے نام پر قربان کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل 30 جنوری 2023 کو پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کے بعد شدت پسند گروہوں کے مابین ذمہ داری قبول کرنے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے۔
ابتدائی طور پر خودکش حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی کے دو کمانڈروں نے قبول کی لیکن بعدازاں ترجمان ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تردید کی گئی۔ افغان طالبان کی جانب سے مذمت کے بعدمرکزی شوریٰ نے واقعے پر برات کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی تھی۔
سیکیورٹی ماہرین نے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد افغان طالبان کے ردعمل کو ٹی ٹی پی کی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7414 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5156 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C