کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ: پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز دستے تعینات
👁️ 210 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا لانگ مارچ: پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز دستے تعینات
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے 8 اضلاع میں 60 روز کیلئے رینجرز دستے تعینات کر دیئے گئے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کی وجہ سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز دستے تعینات کردیئے گئے،
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دو ماہ کیلئے رینجرز دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی ہے، پنجاب حکومت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے اور ان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ کسی کو طاقت کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ٹی ایل پی مذہبی جماعت نہیں ایک عسکریت پسند گروہ ہے، اسے دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کیا جائے گا، کوئی ریاست پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، ہم نے القاعدہ جیسی بڑی بڑی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی ہے، انہیں دھول چٹائی ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے معاہدے پر عملدرآمد اور اپنے امیر سعد رضوی کی رہائی کے مطالبات لیے کالعدم مذہبی تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان کا لانگ مارچ کامونکی میں قیام کے بعد آج ایک بار پھر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C