کالعدم تحریک لبیک کے مزید 69 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
👁️ 109 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لبیک کے مزید 69 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
لاہور (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 69 اراکین سمیت 218 افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈول میں شامل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ان 69 افراد کے علاوہ ٹی ایل پی کے مزید 39 کارکنوں کے نام کو زیر نگراں افراد کی فہرست میں شمولیت کے لیے پنجاب کے محکمہ داخلہ کو بھیجا گیا ہے، جس کے بعد کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی تعداد 108 ہوجائے گی۔
ان 39 افراد میں سے 10 کا تعلق اٹک، 14 کا جہلم اور 15 کا چکوال سے ہے لیکن کسی کو بھی راولپنڈی ضلع سے فورتھ شیڈول پر رکھنے کی تجویز نہیں دی گئی۔
تحریر جاری ہے
رابطہ کرنے پر ریجنل پولیس افسر (آر پی او) راولپنڈی عمران احمر نے فورتھ شیڈول میں ٹی ایل پی کارکنوں کے نام شامل کرنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان کے نام فہرست میں شامل کرنے کے لیے تمام قانونی طریقہ کار پر عمل کیا ہے۔
ان 218 افراد میں سے، جن کے نام نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث فوتھ شیڈول میں ڈالے گئے تھے، 92 کا تعلق ضلع راولپنڈی، 68 کا اٹک، 14 کا جہلم اور 44 کا چکوال سے ہے۔
ٹی ایل پی کے 69 کارکنوں میں سے 39 کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے جبکہ 30 اٹک سے ہیں۔
تحریر جاری ہے
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ، نظر ثانی درخواست پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
واضح رہے کہ کسی فرد کو کالعدم تنظیم سے تعلقات رکھنے کے شبہے میں اے ٹی اے 1997 کے تحت فورتھ شیڈول میں رکھا جاتا ہے۔
بعد ازاں ان کے نام کو موثر نگرانی کے لیے متعلقہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں زیر نگراں افراد کی فہرست میں رکھے گئے 39 ٹی ایل پی کارکنوں میں سے 17 گھروں سے لاپتا ہیں، کیونکہ انہوں نے متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر ہی اپنے گھر چھوڑے تھے۔
تحریر جاری ہے
ٹی ایل پی کے 17 لاپتا کارکنوں میں سے پولیس صرف ایک ہی سے ضمانتی مچلکے حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی قانون کے مطابق جس کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا جائے وہ مستقل رہائش سے جانے اور واپسی سے قبل پولیس کو مطلع کرنے کا پابند ہے۔
فہرست میں شامل افراد ملک سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C