کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو اہم کمانڈروں سمیت 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
👁️ 55 بار دیکھا گیا
کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو اہم کمانڈروں سمیت 16 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے
لاڑکانہ (ڈیلی اردو) یوم دفاع کے موقع پر لاڑکانہ میں بلوچ لبریشن آرمی کے دو اہم کمانڈروں سمیت سولہ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں اکتیس سے زائد قوم پرستوں نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
لاڑکانہ میں یوم دفاع کے موقع پر بلوچ لبریشن آرمی کے سولہ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔
بی ایل اے کے فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کی تقریب رینجرز ہیڈ کواٹرز لاڑکانہ میں منعقد ہوئی، جس میں سیکٹر کمانڈر رینجرز کرنل ساجد، ونگ کمانڈر کرنل محمود، ڈی آئی جی لاڑکانہ پولیس عرفان بلوچ، کمشنر لاڑکانہ سلیم رضا سمیت دیگر نے شرکت کی۔
سکھر کی مختلف قوم پرست تنظیموں سے وابستہ بیس سے زائد کارکنوں نے یوم دفاع کے موقع پر سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم پرست جماعتوں جسقم، جساف، جئے سندھ محاذ ودیگرسے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔
قوم پرست رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب ہم ملک وقوم سے وفادار رہیں گے اور ملک کی تعمیر وترقی کے لیے خود کو وقف کردیں گے۔
لاڑکانہ پریس کلب میں بھی قومی پرچم لہرا کر قوم پرست جماعتوں سے تعلق رکھنے والے گیارہ کارکنان نے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
بی ایل اے کے فراری بلوچستان اور سندھ میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔
کمانڈر صالح محمد کا کہنا ہے کہ ہم نے دہشتگردی ترک کر دی اب ہتھیار نہیں اٹھائیں گے، اب جب بھی ضرورت پڑی تو دفاع پاکستان کیلئے ہتھیار اٹھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے ریاستی اداروں کی ایک آ واز پر لبیک کہیں گے۔ بھارت جیسے دہشتگرد ملک کے خلاف قوم اور وطن کا دفاع کریں گے۔
دوسرے کمانڈر خادم حسین عرف ٹکری کا کہنا ہے کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے اور اسکا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں اپنی مسلح افواج، ایف سی اور رینجرز پر فخر ہے انہوں نے بلوچستان اور سندھ کو امن کا تحفہ دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C