کراچی حملہ: پیمرا نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی
👁️ 140 بار دیکھا گیا
کراچی حملہ: پیمرا نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ریگولیٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پیمرا نے ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی سیکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔
— Report PEMRA (@reportpemra) February 18, 2023
بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز صرف وہ معلومات نشر کرسکیں گے جو انہیں اداروں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ پابندی کراچی کے پولیس چیف کے دفتر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے ایک روز بعد عائد کی گئی۔
17 فروری کی شام ڈھلنے کے بعد 7 بج کر 10 منٹ پر کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نےحملہ کیا۔
دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرایا گیا جس کے نتیجے میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔
اس آپریشن میں 2 پولیس اہلکاروں، ایک شہری اور ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے اور 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایدھی رضاکار، پولیس اور رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C