کراچی: دو روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم ایس آر اے کے 2 ارکان مقدمے سے بری
👁️ 234 بار دیکھا گیا
کراچی: دو روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم ایس آر اے کے 2 ارکان مقدمے سے بری
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی مقامی عدالت نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے مبینہ طور پر وابستہ دو مشتبہ افراد کو دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ (غربی) نے اتوار کے روز سخت سیکیورٹی میں دونوں ملزمان — سرمد علی رضا اور غنی امان چانڈیو — کو پیشی کے بعد مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیا۔
ریمانڈ پیپرز کے مطابق تفتیشی افسر (آئی او) نے بتایا کہ ملزمان کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔
آئی او کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا، جسے بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم ایس آر اے سے ہے اور ان کے ایک روزہ عبوری ریمانڈ کی درخواست دی گئی تاکہ انہیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے انتظامی جج کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
دوسری جانب، وکیلِ دفاع ایڈووکیٹ حسیب پنہور نے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کی بریت کی درخواست دائر کی۔
انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دونوں افراد کو جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات کے تحت ملوث کیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزمان کو پہلے ہی لاپتا رکھا ہوا تھا، بعد ازاں ان کی گرفتاری موجودہ مقدمے میں ظاہر کی گئی۔
ایڈووکیٹ پنہور نے عدالت میں سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی نقول، متعلقہ حکام کو دی گئی درخواستیں اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی قرارداد بھی پیش کی، جس میں ان کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔
دلائل سننے اور ریمانڈ پیپرز کا جائزہ لینے کے بعد عدالت نے دفاعی درخواست منظور کر لی اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 63 کے تحت دونوں ملزمان کو بری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت میں چالان جمع کرائے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ادارے نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ دونوں افراد کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے اور وہ ماضی میں حیدرآباد، جامشورو اور لاڑکانہ میں درج پانچ دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C