کراچی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، صحافیوں پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث
👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، صحافیوں پر حملوں سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو ) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد اختر عرف اکو کو گرفتار کر لیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اختر عرف اکو نے 2019 میں اپنے ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ حساس مقامات کی ریکی اور ویڈیوز بنانے میں بھی ملوث رہا ہے۔ 9 مارچ 2021 کو اختر اور فراز نے لیاری میں چینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں چینی منیجر جیسن اور راہگیر خالد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ بغدادی میں درج ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی تھی۔
مزید انکشافات میں اختر نے بتایا کہ وہ حب چوکی میں صحافی اکرم ساجدی اور شاہد زہری کی ریکی اور ویڈیوز بنا کر کالعدم بی ایل ایف کے کمانڈر عبدالرحمٰن عرف عدنان عرف ڈیوڈ کو بھیجتا رہا ہے۔
10 اکتوبر 2021 کو حب چوکی میں شاہد زہری کی گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہوئے۔ یکم نومبر 2021 کو صحافی اکرم ساجدی کو بھی اسی نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
رینجرز نے گرفتار ملزم کو اسلحہ سمیت سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C