کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد گرفتار
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی جیسے سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔
ان کو افغانستان سے ٹی ٹی پی کی قیادت کی سرپرستی میں مدرسہ طلبہ کے روپ میں منظم کیا گیا تھا۔
گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سوات/ملاکنڈ ڈویژن میں سیکورٹی فورسز اور این جی اوز پر مختلف حملوں میں ملوث تھے۔
یہ دہشت گرد کراچی میں فرقہ وارانہ،نسلی،سیاستدانوں کی ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔
یہ نیٹ ورک افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی اعلیٰ قیادت کے لیے بھتہ خوری کی سرگرمیوں اور اغواء برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکھٹا کرتا تھا۔
اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی جنہیں افغانستان سے کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں مختلف کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3447 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C