کراچی: مغوی طالبہ ”دعا منگی“ ڈیڑھ کروڑ تاوان دے کر رہا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کراچی: مغوی طالبہ ”دعا منگی“ ڈیڑھ کروڑ تاوان دے کر رہا
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 30 نومبر کو اغوا کی جانے والی طالبہ دعا منگی بخیریت گھر پہنچ گئی ہیں۔ تفتیشی اداروں نے دعا منگی کی رہائی ڈیڑھ کروڑ تاوان کی ادائیگی کے بعد ہونے کا انکشاف کیاہے۔ نامعلوم اغوا کاروں نے دعا منگی کو ایک ہفتہ پہلے اغوا کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچ گئی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دعا منگی خیریت سے ہے جبکہ مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
دوسری جانب قریبی ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ دعا منگی کی رہائی ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان ادا کرنے کے بعد ہوئی، دعا منگی کے اہل خانہ اغوا کاروں سے رابطے کی وجہ سے مقدمہ درج کروانے سے گریزاں تھے۔
واضح رہے کہ پانچ دسمبر کی شب دعا منگی کے اہل خانہ کو انٹرنیٹ سے مشکوک فون کالز موصول ہوئیں تھیں اور ان سے رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق دعامنگی خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئی ہے، معاملے پر تفتیش جاری ہے تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔
ہائی پروفائل کیس میں پولیس سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے تھے تاہم دعا کو تاوان کے ذریعے رہائی ملی یا اغواکار خود چھوڑ گئے، اس کی تفیصلات آنا ابھی باقی ہے۔
دعا منگی کے ماموں وسیم منگی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا الحمدللہ دعا گھرپر خیریت سے ہے، کمیونٹی سے مشاورت کے بعد دعا منگی سے متعلق فیصلہ کریں گے، معاملے پر بہت سے پہلو ایک ساتھ اکٹھے ہوگئے ہیں، دعا منگی کی واپسی میں بہت سے چیزیں شامل ہیں۔
گذشتہ روز دعا منگی کے کیس میں زخمی ہونے والے حارث نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا تھا، جس میں زخمی حارث نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو شناخت کرلیا تھا۔
تفتیش کاروں نے حارث سے تحریری سوال کیا کہ اغوا کاروں کی تعداد کتنی تھی جس پر حارث سے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی تعداد 4 سے 5 تھی۔
دوسری جانب پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی سے مماثلت رکھنے والی گاڑی شاہراہ فیصل کے قریب سے برآمد کرلی تھی جبکہ دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان طالب علم ہیں۔
دعا کے والد کا کہنا تھا کہ 10 روز پہلے دعا کا مظفر نامی لڑکے سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد دعا کو اغوا کیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ اغوا برائے تاوان نہیں بلکہ بدلہ لینے کا لگتا ہے۔
یاد رہے 30 نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری سے نامعلوم اغوا کاروں نے دعا منگی کو اغوا کیا تھا، جبکہ اس کے دوست حارث کوگولی مارکر زخمی کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک، درجنوں زخمی
31/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26416 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15652 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11955 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9318 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7572 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5548 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C