کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی کے دو اہلکار گرفتار
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی کے دو اہلکار گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کر کے نوکری سے برطرف کردیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوث ملزمان نے سی ٹی ڈی موبائل کا استعمال کرتے ہوئے کراچی کے علاقے محمود آباد میں قائم سافٹ ویئر ہاؤس سے شہری کو اغوا کیا اور اس کے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے 2 لاکھ 20 ہزار روپے نکالے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے مزید 10 لاکھ روپے کا تقاضا بھی کیا، جب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار مزید 10 لاکھ روپے وصول کرنے آئے تو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
بعد ازاں سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے کے بعد ان کو نوکری سے برطرف کردیا، پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مزید 6 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C