کراچی میں افغانستان سے لایا گیا 2 ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد، 3 دہشت گرد گرفتار
👁️ 186 بار دیکھا گیا
کراچی میں افغانستان سے لایا گیا 2 ہزار کلوگرام بارودی مواد برآمد، 3 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا اور تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، حکام نے اتوار کو بتایا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ذوالفقار لارک اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کی گئی، جہاں ایک مکان سے بڑی مقدار میں تیار دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں میں مزید چھاپے مارے گئے، جہاں سے دو مزید دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا خیز مواد افغانستان سے بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں نے شہر سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 30 سے زائد پلاسٹک ڈرمز اور پانچ دھاتی گیس سلنڈرز برآمد کیے گئے، جن میں کمرشل ایکسپلوسیو اور مکس دھماکا خیز مواد شامل تھا، جو مکمل طور پر تیار حالت میں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق اس منصوبے کے پیچھے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ملوث ہیں۔ ان کے مطابق منصوبہ بیرونِ ملک تیار کیا گیا تھا، جبکہ سہولت کاروں اور مبینہ ہینڈلرز کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان عرف فرید کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی رات کے وقت کی گئی، اس لیے ماہرین کی رپورٹس اور مختلف اداروں کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C