کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ، 10 مظاہرین ہلاک، 73 افراد زخمی
👁️ 189 بار دیکھا گیا
کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ، 10 مظاہرین ہلاک، 73 افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) پولیس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے ایرانی سپریم لیڈر کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو امریکی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔ مظاہرین کو قونصل خانے کی عمارت کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے فائرنگ کی گئی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں پولیس کے مطابق اتوار کو ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی اسرائیلی بمباری میں ہلاکت کے خلاف اور ایران کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے دوران امریکی قونصل خانے کے باہر کم از کم نو افراد ہلاک اور 73زخمی ہو گئے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان محمد امین نے اے ایف پی کو بتایا، ''ہم کم از کم آٹھ لاشیں کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر چکے ہیں جبکہ قونصل خانے کے اس واقعے میں 73 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو گولیاں لگی ہیں۔
اے ایف پی کے ایک نمائندے کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ نوجوانوں کا ایک ہجوم مرکزی دروازے پر چڑھ گیا اور قونصل خانے کی عمارت کے ڈرائیو وے تک رسائی حاصل کر لی، جہاں بعض کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان قونصل خانے کی مرکزی عمارت کی کھڑکیاں توڑ رہے تھے جبکہ احاطے کے اوپر امریکی پرچم لہرا رہا تھا اور کمپاؤنڈ کی دیواروں پر خاردار تار لگی ہوئی تھی۔
ایک نوجوان احتجاج کرتے ہوئے کہہ رہا تھا، ''ہمیں متحد رہنا ہوگا، کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔‘‘
مظاہرین میں شامل ایک اور شخص نے ویڈیو بناتے ہوئے کہا، ''ہم کراچی میں امریکی قونصل خانے کو آگ لگا رہے ہیں۔ ہم اپنے رہنما کے قتل کا بدلہ لے رہے ہیں۔‘‘
پاکستان کے مشرقی شہر لاہور اور شمالی علاقے اسکردو میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے ریڈ زون میں واقع امریکی سفارت خانے جانے والی تمام سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے، اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کی کوشش کی۔
ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 633 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 550 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3478 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C