کراچی میں داعش کے 2 شدت پسند ہلاک، سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار زخمی
👁️ 19 بار دیکھا گیا
کراچی میں داعش کے 2 شدت پسند ہلاک، سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے جنجل گوٹھ کے قریب دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے چار اہلکار زخمی جبکہ جوابی فائرنگ مٰیں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سندھ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں سول لائن پولیس تھانے کے ایس ایچ او راجا طارق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب جنجال گوٹھ گلشن معمار میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 45 سالہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان علی، 47 سالہ کانسٹیبل ارشد خان اور 50 سالہ کانسٹیبل محمد عامر اور 46 سالہ کانسٹیبل مولا بخش زخمی ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 19 جون کو سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ‘انتہائی مطلوب دہشت گرد’ کو گرفتار کیا تھا۔
محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے انٹیلی جنس کی اطلاع پر کراچی کے ضلع غربی میں سائٹ ایریا کی نورس چورنگی کے قریب مشترکہ آپریشن کیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ چھاپے کے دوران گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔
گلشن معمار میں پولیس مقابلے میں ہلاک دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں ایمل شاہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، ان کے تین ساتھی پچھلے سال مارے گئے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد کوئٹہ کے شہر پشین کے رہنے والے تھے جو کراچی میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C