کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
👁️ 368 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے مبینہ خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار، مطلوب دہشت گرد زعفران کا قریبی ساتھی رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سائٹ ایریا میں کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مطلوب دہشت گرد زعفران سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے اور اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سلمان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو کراچی میں ایک بڑی خودکش دہشت گرد کارروائی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ملزم کے بعض ساتھی بعد میں کراچی پہنچنے والے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی 2025 میں کوئٹہ میں ایف سی پر خودکش حملے میں مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی گزشتہ سال ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے میں ہلاک ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے افغانستان میں خودکش حملوں کی تربیت حاصل کی تھی اور مبینہ طور پر مولوی مخلص یار کے حکم پر اپنے ساتھی ادریس عرف اسد اللہ کے ہمراہ کراچی آیا تھا۔ منصوبے کے تحت پہلے ٹارگٹ کلنگ اور بعد ازاں خودکش حملوں کی کارروائیاں کی جانی تھیں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7521 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C