کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار
👁️ 39 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (طارق گیڈر گروپ) کے اہم دہشت گرد اسرار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی#CTD #TTP #Karachi #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 14, 2023
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اسرار ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ کے کمانڈر کا اہم ساتھی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔
انہوں مزید بتایا کہ ملزم کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، گرفتار ملزم 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی آیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو طارق گیدڑ گروپ کو دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، ملزم کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے۔
سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق دوران تفتیش ملزم کی جانب سے مزید انکشافات کیے گئے ہیں، ملزم کے بیان کی روشنی میں سی ٹی ڈی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے، ملزم کی نشاندہی پر مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C