کراچی میں فائرنگ سے دو چینی شہری زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
کراچی میں فائرنگ سے دو چینی شہری زخمی
کراچی(ڈیلی اردو/ڈی پی اے) پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی میں پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز دو چینی شہریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
چینی شہریوں پر حملے کا یہ تازہ واقعہ بیجنگ کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کرنے کے بعد پیش آیا ہے۔
پولیس کے ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ فیضان علی نے کہا کہ دو چینی شہریوں کو گولی ماری گئی ہے، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ کراچی لیاقت نیشنل ہسپتال کے ترجمان نے کہا کہ دونوں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کون تھا اور آیا یہ عسکریت پسندوں کے چینی شہریوں پر کیے گئے انہی متعدد حملوں کا تسلسل ہے، جس کے بعد بیجنگ کو پاکستان پر اپنے شہریوں کے لیے مزید سخت حفاظتی اقدامات کرنے پر زور دیا۔
اکتوبر میں کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ایک بم دھماکے میں دو چینی انجینئر ہلاک ہوگئے تھے، جس کی ذمہ داری علیحدگی پسند عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ بلوچستان کے علاقائی وسائل میں حصہ لینے کا مطالبہ کرنے والے علیحدگی پسندوں کی طرف سے اس جنوب مغربی صوبے میں دہائیوں سے جاری شورش حکومت، فوج اور چینی مفادات کے خلاف متواتر حملوں کا باعث بنی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C