کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار
👁️ 266 بار دیکھا گیا
کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی میں ایک بڑی اور اہم مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ڈرون سپلائی نیٹ ورک کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی کے مبینہ فعال رکن طلال عرف زید بلوچ کا سگا بھائی بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم طلال کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب افراد کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔
پولیس اور انٹیلی جنس حکام کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گرد نیٹ ورک کو جدید ڈرون ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس آلات اور دھماکا خیز مواد کی سپلائی میں ملوث تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اپنے بھائی کی ہدایت پر مختلف ذرائع سے یہ سامان حاصل کر کے کالعدم تنظیم تک پہنچاتا تھا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام بارودی مواد، ایک ڈرون اور ریموٹ کنٹرول آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سامان مبینہ طور پر ڈرون حملوں اور آئی ای ڈی (Improvised Explosive Devices) کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف تجارتی مراکز، جن میں صدر اور بولٹن مارکیٹ شامل ہیں، کے علاوہ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی الیکٹرانک پرزہ جات اور دیگر حساس سامان حاصل کرتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کیا گیا ڈرون ساز و سامان دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال ہونے کا خدشہ تھا، تاہم سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔
سی ٹی ڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی انکشافات کی روشنی میں نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں اور ممکنہ رابطوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق اس کارروائی کو دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شہر میں ممکنہ بڑے حملے کو روکا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C