کررونا وائرس: جرمنی نے پانچ ممالک کیلئے سرحد عارضی طور پر بند کردی
👁️ 153 بار دیکھا گیا
کررونا وائرس: جرمنی نے پانچ ممالک کیلئے سرحد عارضی طور پر بند کردی
برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جرمنی نے اپنی سرحدیں فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، لکسمبرگ اور ڈنمارک کے لیے بند کر دی ہیں۔
براعظم یورپ میں کورونا وائرس کی وبا میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اسی تناظر میں عالمی ادارہ صحت نے یورپ کا اس وبا کا نیا مرکز قرار دیا ہے۔
جرمنی کی کئی ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے پھیلنے والی بیماری کووڈ انیس وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس وبا کو محدود کرنے کے سلسلے میں برلن حکومت نے اپنی سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تاہم کہا گیا ہے کہ بعض صورتوں میں مسافروں کو اس بندش سے استثنا دیا گیا ہے۔
Long lines expected
German police is checking every car at border crossing Saarbrücken/Forbach with France. Only people, who drive to work, are allowed. #coronavirus pic.twitter.com/M1SkD7U1rw
— Bernd Thomas Riegert (@RiegertBernd) March 16, 2020
جرمن وزیرداخلہ ہورسٹ زیہوفر کا کہنا ہے کہ جرمن شہری اور جرمنی میں رہائش کے پرمٹ کے حامل افراد جرمنی میں واپس لوٹ سکیں گے، جب کہ اشیائے ضروریت والے مال بردار ٹرکوں کو بھی ایسا ہی استثنا حاصل ہو گا۔
زاربروکن کے قریب فرانس سے منسلک جرمن سرحد پر موجود ڈی ڈبلیو کے نمائندے بیرنڈ ریگیرٹ کا کہنا ہے کہ سرحد عبور کرنے والوں سے سرحدی نگرانی کی پولیس نے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ایسے لوگوں سے ان کی منزل مقصود، جرمنی میں داخل ہونے کی نوعیت اور دیگر معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
بیرنڈ ریگیرٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ سرحدی گزرگاہ گزشتہ پچیس برسوں سے بغیر کسی رکاوٹ سے کھلی ہوئی تھی تاہم اب اس نئی صورت حال میں سرحد عبور کرنے کے منتظر افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ امر اہم ہے کہ برلن حکومت اپنے شہریوں کو پہلے ہی غیر ممالک کا غیر ضروری سفر اختیار سے گریز کی تلقین کر چکی ہے۔ جرمن حکومت اپنے شہریوں کو یہ انتباہ بھی کر چکی ہے کہ مختلف ممالک اپنی سرحدیں بند کر رہے ہیں اور ایسی صورت میں جرمن شہر ان ملکوں میں پھنس سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C