06/December/2024

کرم: بگن میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن ملک رئیس خان ہلاک

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم: بگن میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن ملک رئیس خان ہلاک

کرم: بگن میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن ملک رئیس خان ہلاک

صدہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن ملک رئیس خان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملک رئیس خان بگن کمیٹی کے ممبر اور سماجی کارکن تھے؛ جرگہ سے فارغ ہو کر گھر جا رہے تھے جب انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم حملہ آوروں کا پتہ نہ چل سکا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملک رئیس کے ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکی ہے نا ہی اب تک اِس واردات کی کسی نے ذمہ داری قبول کی ہے، البتہ بعض حلقوں کی جانب سے اس واقعہ کو کرم میں موجود امن جرگہ کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں کے کانوائے پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سے کرم میں امن و امان کی صورتحال خاصی مخدوش رہی ہے جس میں اب تک 133 افراد ہلاک، جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کرم میں جاری جھڑپوں کے باعث وہاں خوراک، ایندھن، اور ضروری ادویات کی قلت پیدا ہو گئی تھی تاہم گزشتہ دنوں کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کرم میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ ضروری ادویات ہیلی کاپٹر کے زریعے کرم پہنچائی جائیں۔ گزشتہ روز ادویہ کی ترسیل بذریعہ ہیلی کاپٹر شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C