کرم: سینٹرل کرم میں فوجی قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
کرم: سینٹرل کرم میں فوجی قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کُرم میں فوجی قافلے پر حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ڈیلی اردو کو سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سینٹرل کرم میں فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ٹرک پر بم سے حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت جلال، نائیک عارف، نائیک وحدت، سپاہی عمران، سپاہی مصطفیٰ، سپاہی جاوید، سپاہی اویس کے طور پر کی گئی ہے۔
دوسری جانب کالعدم جماعت الاحرار ہے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔
کرم میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک سابقہ جماعت الاحرار کے مجاہدین کی اکثریت ہے جہاں وہ وقتا فوقتا پولیس، ایف سی اور فوج پر حملے کرتے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کے بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C