04/February/2025

کرم: طالبان نے فوجی کیمپ پر قبضہ کر کے جھنڈا لہرا دیا

👁️ 103 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم: طالبان نے فوجی کیمپ پر قبضہ کر کے جھنڈا لہرا دیا

کرم: طالبان نے فوجی کیمپ پر قبضہ کر کے جھنڈا لہرا دیا

واشنگٹن ( ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل سنٹرل کرم کے علاقے مرغان میں پاکستانی طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر قبضہ کر لیا۔

شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس کے مجاہدین نے فوجی کیمپ پر ’مکمل کنٹرول‘ حاصل کرکے اپنا جھنڈا نصب کر دیا ہے۔

https://x.com/AfghanAnalyst2/status/1885952401984905658?t=CPeuoeXwEqKAcLCZYSSFEQ&s=19

ادھر کرم پولیس کے مطابق چند روز قبل اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر خالی کر دیا گیا تھا، جاری کردہ ویڈیو میں شر پسندوں کو خالی چیک پوسٹ کو مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چیک پوسٹوں کی مسماری کے بعد شر پسندوں نے پاکستانی پرچم کو اتار کر اپنی جھنڈا بھی پہاڑی پر لگا دیا۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی تھی، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ لوٹنے اور جلانے کے الزام میں 10 سے زائد افراد کو گرفتار لیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C