کرک میں پولیس آپریشن، 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک
👁️ 312 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس آپریشن، 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس کے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران چار مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مرکزی پولیس دفتر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرک اور کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں واقع کھٹک ڈیم کے قریب صابرآباد تھانے کی حدود میں کیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھنے والے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مرکزی پولیس دفتر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد 2025 میں کرک کے ایس ایچ او بانڈہ عمر نواز اور کوہاٹ کے انسپکٹر طاہر نواز کے ہلاکت جبکہ 2026 میں ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں میں ملوث تھے۔
آپریشن کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ مزید شواہد جمع کرنے اور ممکنہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مرکزی پولیس دفتر کے مطابق دہشت گرد نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5472 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C